سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے اکھیلیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے مل کر پارٹی کے
انتخابی نشان سائکل پر دعویٰ پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ہی
اصلی پارٹی ہیں۔اکھیلیش خیمے کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام گوپال
یادو،نریش اگروال اورپارٹی کے نائب صدر کرنمے نندا نے الیکشن
کمیشن کے ساتھ
تقریباً 20منٹ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ایس پی کے تمام
کارکنان نے وزیراعلی اکھیلیش یادو کی قیادت میں اعتماد ظاہر کیا ہے اور
انہیں اتفاق رائےسے پارٹی کا نیا صدر منتخب کیاگیا ہے۔اس کی بنیاد پر ہی پارٹی کےنام اور انتخابی نشان پر اکھیلیش خیمے نے اپنا دعویٰ کیا ہے۔